علامہ شیخ محسن علی نجفی کی دعوت پردانشگاه ادیان و مذاھب قم کے وائس چانسلر حجۃ الاسلام والمسلمین جناب آقائی سید ابوالحسن نواب سمیت تمام علماء کی جامعۃ الکوثر اسلام آباد تشریف آوری

تمام بڑے علماء کرام کی جامعہ الکوثر آمد تمام بڑے علماء کرام کی جامعہ الکوثر آمد فائل فوٹو

.اسلام آباد:دانشگاه ادیان و مذاھب قم کے وائس چانسلر حجۃ الاسلام والمسلمین جناب آقائی سید ابوالحسن نواب پاکستان کے دورے کے دوران مفسر قرآن حضرت علامہ شیخ محسن علی نجفی کی دعوت پرجامعۃ الکوثر اسلام آباد تشریف لائے.

 .ایک باوقار اور عظیم الشان علمی محفل اور اجتماع تھا.اس محفل میں بڑی تعداد میں راولپنڈی اسلام آباد کے علماء کرام، جامعہ کے اساتذہ کرام، بزرگوار اور طلاب گرامیقدر نے شرکت کی

.مہمان گرامی نے پانچ الٰہی ادیان اسلام، مسیحیت ،یہودیت، زرتشت اور صابئین کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی اورپاکستان کے بارے میں اپنے خوبصورت احساسات بھی بیان کیے

 .یہ ملک اسلام کے نام پرقائم ہوا پاکستان کے لوگ پاکیزہ اور پُرجوش دینی جذبات رکھتے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کی سب سے پہلی اسلامی جمہوری ریاست تھی

جناب آقائ سید ابوالحسن نواب کا مزیدکہنا تھا کہ پوری دنیا میں ھر جگہ پورے دینی جذبے اور شناخت کے ساتھ موجود ہیں۔ انہوں نے علماء کرام کی زمہ داریوں پر بھی سیر حاصل گفتگو کی۔