امام خمینی ٹرسٹ کے سربراہ سید افتخار حسین نقوی بنے غریب کی آواز، غریب عوام کے لئےعلاج بلکل فری

امام خمینی ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ سید افتخار حسین نقوی امام خمینی ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ سید افتخار حسین نقوی فائل فوٹو

علامہ افتحار حسین نقوی نے اٹھا لیا بھیڑہ ۔ بن گئے غریبوں کی آواز۔ جو کام اقتدار اعلیٰ نہ پورا کر سکاوہ زمہ داریاں نبھانے اتر اٸے میدان میں۔ امام خمینی کے نام سے شروع کر دیا ٹرسٹ۔ جو دے گا فری تعلیم۔ کیوں کہ علم کا حصول ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے۔   

 

امام خمینی ٹرسٹ، ماڑی انڈس میانوالی ایک وسیع المقاصد ادارہ ہے جس کا ہدف پورے پاکستان کے محروم پسماندہ علاقوں میں انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔

 

امام خمینی ٹرسٹ نے صحت عامہ کے شعبہ میں انتہائی اہم خدمات انجام دی ہیں جن کی تفصیلات حسب زیل ہیں۔

 

المہدی ہسپتال:

 

المہدی ہسپتال کا قیام 12 جون 1997 کو عمل میں لایا گیا۔ ہسپتال کا بنیادی مقصد معاشرے کے غریب اور نادار مریضوں کا مفت یا کمترین خرچے پرعلاج معالجہ کرنا ہے۔ اس ٹرسٹ کے تحت صحت عامہ کے ان گنت کام انجام دئیے جاتے ہیں۔

 

(1) عین اللہ آئی کلینک (2) ڈینٹل یونٹ (3) چائلڈ کلینک
(4) الہدیٰ زچہ بچہ سنٹر (5)جنرل سرجری سنٹر (6)آرتھوپیڈک 
(7)  لیبارٹری (8) ایکسرے سنٹر (9) ای سی جی
(10) الٹراساونڈ (11) بیڈوارڈز (12) ایمبولنس

 

 

المہدی ہسپتال میں مندرجہ زیل شعبہ جات عوام کو بہتر صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کر رہے ہیں اور امام خمینی ٹرسٹ کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ سخت بیماری میں مبتلا مریضوں کو ان کے گھر سہولت فراہم کرئے۔

 

ڈسپنسریز کا قیام:

 

ٹرسٹ کی طرف سے مریضوں کی فوری امداد کی جاتی ہے اور مختلف علاقوں میں امدادی کاروائیاں بھی وقت پر سر انجام دی جاتی ہے جس میں ایمبولنس، ویل چئیرز، سٹریچرز، ڈاکٹرز، ایمرجنسی،ادویات اور دیگر سہولتیں شامل ہیں۔

 

 

زلزلے اور سیلاب کے دوران مختلف متاثرہ علاقوں میں چھوٹی ڈسپنسریوں کا قیام عمل میں لایا گیا نیز انکو ادویات بھی فراہم کی جاتی ہیں جو ان علاقوں میں لاچار اور نادار مریضوں کو فری طبی سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔

 

ضرورت مند مریضوں کی امداد:

 

ایسے غریب اور نادار افراد جو اپنے مریضوں کا علاج کرانے کے لئے بڑے ہسپتالوں میں جانا چاہتےہیں لیکن ان کے پاس وسائل نہیں ہوتے۔ اس سلسلے میں بھی امام خمینی ٹرسٹ ایسے مریضوں کی ہر ممکن مدد کررہا ہے۔

 

 

ان مریضوں کو لاہور اور اسلام آباد کے بڑے ہسپتال میں ریفر کرایاجاتا ہے اور ان کی ممکن حد تک مالی اور اخلاقی مدد کی جاتی ہے۔ امام خمینی ٹرسٹ کا یہ مشن رہا ہے کہ وہ غریب عوام کے علاج کے لئے ہر دم کوشاں رہتے ہیں۔

 

صحت عامہ کا خصوصی پروجیکٹ

 

(1) علاقہ پچادھ ضلع راجن پور کی تحصیل جام پور میں واقع ہے۔ اس علاقے میں انسان کی بنیادی ضروریات زندگی بلکل ناپید ہیں۔

 

امام خمینی ٹرسٹ نے اس علاقے میں صحت عامہ کی سہولیات پہنچانے کے لئے اپنے کام کا آغاز 2001 میں کیا اور بنیادی طور پر وہاں تین ڈسپنسریوں کا کا قیام عمل میں لایا گیا اور کوالیفائڈ ڈسپنسریز اس بڑی آبادی کے لئے میڈیکل کی سہولیات فرہم کر رہے ہیں۔

 

 

(2) گلگت بلتستان کے وہ علاقے جہاں سردیوں میں شدید برفباری کی وجہ سے آمدورفت کے تمام راستے بند ہو جاتے ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو جاتے ہیں۔ ایسے عالقوں میں امام خمینی ٹرسٹ کی طرف سے 06 ڈسپنسریاں کام کر رہی ہیں۔

 

 

گلگت اور سکردوں ایسے عالقے ہیں جہاں پر برفباری ہونے کے بعد کافی سارے کام مفلوج ہو جاتے ہیں جس میں کھانے پینے کا سامان کا مہا نہ ہونا، علاج کی پریشانی، سکول کی بندش وغیرہ شامل ہے۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے امام خمینی ٹرسٹ نے ایک بڑا اقدام اٹھایا جس سے عوام کے لئے آسانی میس ہوئی۔

 

زینبیہ بریسٹ کینسر سکریننگ سنٹر اینڈ ڈائیگناسٹک لیب:

 

میانوالی اور گردونواح میں خواتین میں سینے کے کینسر کی بڑھتی ہوئی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے امام خمینی ٹرسٹ نے کینسر کی تشخیص اور مکمل آگاہی کے لئے 2012 کو میانوالی سٹی میں سکریننگ سنٹر قائم کیا گیا ہے۔ جس میں تمام تر خدمات بلا معاوضہ انجام دی جاتی ہیں۔ 

 

 

کینسر کے مریضوں کے ٹیسٹ کے لئے زینبیہ کلینیکل کیمپ قایم کی گئی ہے۔ جس میں کینسر کے مریضوں کو ٹیسٹ کی سہولت مفت فراہم کی جاتی ہے اور اس کے علاوہ باقی ٹیسٹوں کی سہولتیں بھی میسر ہیں۔

 

میڈیکل کیمپس کا انعقاد:

 

امام خمینی ٹرسٹ کے زیر انتظام چلنے والے المہدی ہسپتال کے تحت وطن عزیز کے مختلف علاقہ جات میں میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ان کمپنیوں میں مریضوں کا فری چیک اپ کیا جاتا ہے اور ان کو مفت ادویات بھی فراہم کی جاتی ہے۔ المہدی ہسپتال کے زیر اہتمام اب تک بیسوں میڈیکل کیمپس لگائے جا چکے ہیں جن میں اب تک ہزارون کی تعداد میں مریضوں نے استفادہ کیا ہے۔

 

 

ان میڈیکل کیمپوں میں ایسے کیمپس بھی قابل زکر ہیں جن میں مریضوں کا فری آپریشن کیا جاتا ہے ااور ان میڈیکل کیمپوں میں نا صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک سے بھی ڈاکٹرز صاحبان نے شرکت کی ہیں۔ میانوالی کے علاوہ ملک کے دیگر اضلاع میں بھی امام خمینی ٹرسٹ کے زیر انتظام میڈیکل کیمس لگائے جاتے ہیں۔