کورونا وائرس پرڈی سی میانوالی عمرشیرچٹھہ سےعلامہ سید افتخارحسین نقوی کی ملاقات

کورونا وائرس کے حوالے سے خصوصی ملاقاتیں کورونا وائرس کے حوالے سے خصوصی ملاقاتیں فائل فوٹو

کورونا وایرس کے حوالے سے ڈی سی میانوالی عمر شیر چٹھہ سے چئیر مین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید  افتخارحسین نقوی کی ملاقات۔ 

 

ملاقات میں علامہ سید افتخار حسین نقوی نے ڈی سی میانوالی کو اپنے ٹرسٹ کےزیرنگرانی چلنے والا ادارہ المہدی ہسپتال پکی شاہ مردان کو ضلعی انتظامیہ کے حوالے کرنےکی پیشکش کی کہ ضلعی انتظامیہ مکمل ہسپتال کو کورونا کے مریضوں کے لیے استعمال کر سکتی ہے۔

  

 

 ڈی سی میانوالی عمر شیر چٹھہ نے اس پیشکش کو خوشایند قرار دیتے ہوے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو ہم اس ہسپتال سے ضرور فایدہ اٹھاینگے


علامہ سید افتخار حسین نقوی نے ڈی سی میانوالی کو الفجر یونیورسٹی کے حوالے سےبھی آگاہ کیا جس پر ڈی سی میانوالی نے مکمل تعاون کی یقین دیہانی کرای۔

 

ملاقات میں مولانا انتظار مہدی نقوی بھی موجود تھے۔