اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر علامہ سید افتخار حسین نقوی کا الخدمت فاونڈیشن کا دورہ

علامہ سید افتخار حسین نقوی کا الخدمت فاونڈیشن کا دورہ علامہ سید افتخار حسین نقوی کا الخدمت فاونڈیشن کا دورہ فائل فوٹو

   

     غریب اور مستحق مریضوں کی خدمت میں پیش پیش عالمی شہرت یافتہ سماجی تنظیم رحمن فاؤنڈیشن کا اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر علامہ سید افتخار حسین نقوی نے دورہ کیا۔

 

مستحق اور نادار مریضوں کو سولہ سال سے فری طبی سہولیات دینے والی عالمی شہرت یافتہ سماجی تنظیم رحمٰن فاؤنڈیشن کا کوئی ثانی نہیں۔

 

 

 اپنے دورے کے دوران ممبراسلامی نظریاتی کونسل کے علامہ سید افتخار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ رحمان فاؤنڈیشن کی غریب مریضوں کے لئے خدمات قابل ستائش ہیں۔

 

صاحبِ استظاعت شہریوں کو بھی آگے آکر رحمٰن فاؤنڈیشن کی مدد کرنی چاہیے۔

 

اس موقع پر زیرِعلاج مریضوں کا کہنا تھا کہ رحمان فاؤنڈیشن ایک مسیحا ہے۔

 

 

 

رحمن فاؤنڈیشن کے عہدیدار نے کہا کہ ہم مہنگے علاج سے تنگ مستحق مریضوں کی مدد کیلئے پچھلے سولہ سال سے کام کررہے ہیں۔

 

 پاکستان کے پانچ بڑے شہروں میں کروڑوں کا فری علاج کرچکے ہیں۔

 

دنیا اور آخرت میں کامیابی کیلئے رحمان فاؤنڈیشن کا صحت کے شعبے میں کردار نہایت قابلِ دید ہے۔