الفجر یونیورسٹی کے زیر اہتمام میانوالی میں تعلیمی کانفرنس نامور علمی ،ادبی و سماجی شخصیات کی شرکت

الفجر یونیورسٹی کا قیام الفجر یونیورسٹی کا قیام فایل فوٹو

الفجر یونیورسٹی ماڑی انڈس کے زیر اہتمام میانوالی میں تعلیمی کانفرنس منعقد کی گئی جس میں میانوالی کی نامور علمی ادبی و سماجی شخصیات نے شرکت کی شرکاء کا کہنا .تھا کہ میانوالی کے شہر ماڑی انڈس میں الفجر یونیورسٹی کا قیام احسن قدم ہے 

 

الفجر یونیورسٹی ماڑی انڈس میانوالی کے زیر اہتمام شہزاد ہوٹل میانوالی میں تعلیمی کانفرنس منعقد کی گئی جس میں میانوالی کیء نامور علمی ادبی و سماجی شخصیات نے شرکت کی،

 

 

کانفرنس کی صدارت الفجر یونیورسٹی کے سی ای او ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کی جنہوں نے الفجر یونیورسٹی کے اغراض و مقاصد بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی کہ علم و آگہی پھیلائی جائے اس حوالے سے جہاں پہلے سے سکول اور کالجز چلا رہا ہوں وہیں سوچا کہ میانوالی اور گردو نواح کے بچوں بچیوں کے لیے یونیورسٹی ۔کا بھی آغاز کیا جائے

 

 

میانوالی کے سینیر صحافیوں اظہر نیازی، رانا محمد ادریس، رانا امجد صاحب خواجہ سکندر حیات اور سجاد صاحب نے حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میانوالی کے علاقہ ماڑی انڈس میں الفجر یونیورسٹی کا قیام انتہائی احسن قدم ہے۔

 

29مارچ کو الفجر یونیورسٹی ماڑی انڈس میانوالی میں تاریخی تعلیمی کانفرنس منعقد کی جائے گی جسمیں ضلع بھر کی نامور ۔علمی و ادبی شخصیات کے علاوہ ملک کی نامور شخصیات بھی شرکت کریں گی