قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس

مسلم فیملی لاز کے سیکشن 4اور7 میں ترمیم کی منظوری مسلم فیملی لاز کے سیکشن 4اور7 میں ترمیم کی منظوری فائل فوٹو

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے مسلم فیملی لاز کے سیکشن چار اور سات میں ترمیم کی منظوری دے دی،

 

ترامیم شیعہ مسلک کے مطابق خاتون کی وراثت اور طلاق سے متعلق تھیں ،ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار نقوی نے کمیٹی اجلاس میں خصوصی شرکت کی، 

 

 

چیئرمین کمیٹی ریاض فتیانہ کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس ہوا،

 

اجلاس میں ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی اور معروف مذہبی سکالر خانم طیبہ بخاری نے خصوصی شرکت کی،

 

 

علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کمیٹی کے سامنے ترامیم کی وضاحت کی،

 

اور کمیٹی اراکین محمود بشیر ورک اور نفیسہ شاہ کے ترمیم کے حوالے سے سوالات کے جوابات دیئے جس کے بعد کمیٹی ارکان نےاکثریتی رائے سے دونوں ترامیم کو منظور کر لیا,

 

اس موقع پر سچ نیوز سے خصوصی گفتگو میں وزیر قانون فروغ نسیم کاکہنا تھا کہ ، اہل تشیع کے اہم علماء سے بات ہوئی، ان ترامیم سے عورتوں کو حقوق حاصل کرنے میں آسانی ہو گی,

 

ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کہا کہ یہ ترمیم بہت زیادہ ضروری تھیں,

خانم طیبہ بخاری کا کہنا تھا ، کہ ان ترامیم پر علامہ افتخار نقوی اور حکومت کی کاوشیں قابل تعریف ہیں,

پارلیمانی سیکرٹری قانون ملیکہ بخاری نے اسے تاریخی دن قرار دیا,

سچ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی اور کمیٹی ممبر کشور زہرہ نے ترامیم کو مسائل کا حل قرار دیا,

کمیٹی اراکین کی اکثریت کی یہ رائے تھی کہ ایسے قوانین جو عورتوں کے حقوق کیلئے ہوں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے.