الفجر یونیورسٹی کے حوالے سے سید افتخار حسین نقوی اورریحان منیر کی خصوصی ملاقات

الفجر یونیورسٹی کے حوالے سے خصوصی ملاقات الفجر یونیورسٹی کے حوالے سے خصوصی ملاقات فائل فوٹو

جی ایم ایگری ٹیک فرٹیلایزر فیکٹری ریحان منیر صاحب سے ان کے دفتر میں چیر مین سچ ٹی وی علامہ سید افتخار حسین نقوی کے ملاقات۔

 

ملاقات میں الفجر یونیورسٹی کے جلد آغاز اور دیگر معاملات پر بات ہوی۔۔

 

ریحان منیر صاحب اور علامہ سید افتخار حسین نقوی نے مل کر عہد کیا کہ اس علاقہ کو ایجوکیشنل کمپلیکس بناینگے۔۔

 

ریحان منیر صاحب نے کہا کہ اسکندرہ آباد کالونی میں ماس کمیونیکیشن اور سول ڈیپارٹمنٹ کے لیے کیمپس کا آغاز کریں اس کےبلڈنگزہم دے گے۔

 

لیے بلڈنگزہم دینگے۔ ریحان صاحب نے ٹیکنیکل کالج اور دیگر خواتین کے ادارے بنانے کے لیے بھی ساتھ دینے کا عزم کیا۔۔

 

ریحان صاحب کا کہنا تھا کہ جب فیکٹری بند تھی اس وقت سچ ٹی وی کی خدمات کبھی نہیں بھول سکتا جب مسلسل چار ماہ سچ ٹی وی نے کوریج دی لیکن ایک روپیہ بھی معاوضے کا نہیں لیا۔

 

اس سے ہمیں اندازہ ہوا کہ آپ لوگ واقعی لوگوں کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہو لہذا اب ہمارے دروازے آپ کے لیے کھلے ہیں۔

 

یونیورسٹی سے جہاں یہ پورا علاقہ تبدیل ہو گا وہیں فیکٹری کے ملازمین اور اسکندرہ آباد کی کالونی کی رونقیں بھی بحال ہوں گی۔