کورونا کی بدلتی صورتحال اوربڑھتے خطرات پراسلامی نظریاتی کونسل کا کل یوم استغفارمنانے کااعلان

اسلامی نظریاتی کونسل کا کل یوم استغفار منانے کا اعلان اسلامی نظریاتی کونسل کا کل یوم استغفار منانے کا اعلان فائل فوٹو

کورونا سے گھبرانا نہیں بلکہ اللہ کی مدد سے وبا کو بھگانا ہے، کل ملک بھر میں یوم استغفار منایا جائے گا،

 

 

اسلامی نظریاتی کونسل کے وفد کی صدر مملکت سے ملاقات، علمائے کرام کی عوام سے دو رکعت صلاۃ التوبہ ادا کرنے کی گزارش ہے۔

 

 

ملک میں کورونا کے بڑھتے خطرات اور مساجد میں باجماعت نمازوں کی پابندی نے عوام کے ساتھ علما اور مشائخ کو بھی پریشان کررکھا ہے، اسی معاملے کو لے کر اسلامی نظریاتی کونسل کا ہنگائی اجلاس چئیرمین قبلہ ایاز کی صدارت میں ہوا،

 

 

 تین گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں ملک میں کورونا کی بدلتی صورت حال پر غور کیا گیا, اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل کے دو اپریل کو ہونے والے فیصلوں کی توثیق کی گئی،

 

 

 نماز جمعہ اور ماہ رمضان میں مساجد میں تراویح اورباجماعت نمازوں کی ادائیگی پر مشاورت کی گئی, اسلامی ںظریاتی کونسل کے ممبر اور امام خمینی ٹرسٹ کے چئیرمین علامہ سید افتخار حسین نقوی نے بھی اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔

 

 

افتخار حسین نقوی نے کہا کہ اس وقت جس مشکل میں پوری قوم مبطلا ہو چکی ہے اور کورونا کی بیماری کی وجہ سے پریشانی میں ہے اللہ کی طرف رجوع کرنا واحد حل ہے کہ ہم اس مشکل سے نکل سکتے ہیں۔

 

 

علامہ صاحب کا مزیدکہنا تھا کہ دنیا کورونا کو حل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں اور واحد حل نماز توبہ ہے جو ہر بندا اپنے گھر میں ادا کرے۔

 

 

مزی یہ کہ وطن عزیز کی کورونا وبا سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں کہ اللہ ہم پر رحم کریں۔

 

 

ملک بھر میں آج جمعۃ المبارک بطوریوم’’ توبہ و استغفار اوررجوع الی اﷲ ‘‘منایا جائے گا،کورنا سے نجات واسطے اللہ کی مدد حاصل کرنے کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی،

 

 

صدر مملکت کے ساتھ دوگھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل کے ارکان علامہ سید افتخار حسین نقوی بھی شامل تھےاورساتھ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری، سیکریٹری داخلہ ،ہیلتھ ،این ڈی ایم اے نمائندہ بھی شریک ہوئے۔