امام خمینی ٹرسٹ کی خدمت انسانیت جاری، ٹولہ منگی میں بھی راشن کی تقسیم

ٹولہ منگی میں راشن تقسیم کرتے ہوئے ٹولہ منگی میں راشن تقسیم کرتے ہوئے فائل فوٹو

ٹولہ منگلی میں امام خمینی ٹرسٹ و انجمن سماجی بہبود کی طرف سے راشن کی تقسیم۔

 

 

کورونا وائیرس کی وجہ سے لاک ڈاون سے متاثرہ خاندانوں میں راشن کی تقسیم کے لیےامام خمینی ٹرسٹ اور انجمن سماجی بہبود کی طرف سے دی الایڈ سکول کالاباغ میں ٹولہ منگلی ویلفیر ٹرسٹ کے تعاون سے راشن تقسیم کیا گیا۔

 

 

اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں جہاں ہمارے پاس کبھی حکومت کی طرفسے کوی امدادنہیں پہنچی وہیں امام خمینی ٹرسٹ ماڑی انڈس میانوالی کی طرف سے راشن کی فراہمی پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

 

 

ان کا کہنا تھا کہ چیر مین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی ہمیشہ خٹک بیلٹ کو یاد رکھتے ہیں اپنی میٹنگز اور کانفرنسزمیں ھتی کہ وزیر اعظم سے ملاقاتوں کے وقت بھی وہ خٹک بیلٹ کی محرومیوں کا تذکرہ ہیں بھولتے۔

 

 

آج مشکل کی اس گھڑی میں ان کی ٹیم کا ہماری طرف آنا ہمارے لیے حوصلہ مند ہے۔

 

 

ٹولہ منگلی ویلفیر ٹرسٹ کے اراکین کا کہنا تھا کہ امام خمینی ٹرسٹ اور دیگر مخیر حضرات ٹولہ مگلی کی غری عوام کے لیے مزید امداد کریں تا کہ جو غریب افراد رہ گے ہیں ان تک بھی یہ امداد پہنچ سکے۔