کورونا وائرس کی سخت سیکیورٹی کے باوجود امام خمینی ٹرسٹ نے گھر گھر راشن تقسیم کیا

کالا باغ میں امام خمینی ٹرسٹ کے آراکین راشن کی تقسیم میں مصروف کالا باغ میں امام خمینی ٹرسٹ کے آراکین راشن کی تقسیم میں مصروف فایل فوٹو

جہاں کورونا وائرس کی وبا نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تو دوسری طرف عوام گھروں تک محدود ہونے کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیا سے محروم ہو چکے ہیں۔
ان حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے امام خمینی ٹرسٹ نے کورونا کے اس پورے مہینے میں غریب عوام تک راشن پہنچایا۔

 

کالا باغ کا ایک علاقہ جہاں کورونا وائرس کی وجہ سے علاقے کو سیل کیا ہوا تھا اور گھروں میں محصورعوام کو راشن کی اشد ضرورت تھی اس موقع پر ٹرسٹ کے جوانوں نے ہمت سے کام لے کر گھر گھر جا کر راشن تقسیم کیا۔


امام خمینی ٹرسٹ ہرمشکل گھڑی میں عوام کی خدمت کے لئے پیش پیش کھڑا رہا اور غریب عوام کو بے آسرہ نہیں چھوڑا۔