امام خمینی ٹرسٹ کی طرف سے گلگت بلتستان اور کشمیر میں میت باکس کی فراہمی

امام خمینی ٹرسٹ کی طرف سے گلگت میں میت باکس کی تقسیم امام خمینی ٹرسٹ کی طرف سے گلگت میں میت باکس کی تقسیم فائل فوٹو

امام خمینی ٹرسٹ کے سربراہ علامہ سید افتخار حسین نقوی کی طرف سے اب تک 700 میت باکس گلگت بلتستان اور کشمیر کو فراہم کئیے جا چکے ہیں۔

 

 

زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے جس سے چاہے لے لیں جس کو چاہے دے دیں۔ پاکستان میں کچھ ایسے شہر اور علاقے آباد ہے جہاں پہاڑی سلسلہ جات ہیں اور سہولیات کی اشد کمی پائی جاتی ہےتو وہ علاقے غم اور خوشی کے موقع پرشدید مشکلات کا شکار ہوتے ہیں۔

 

 

وسائل کی کمی کی وجہ سے دور دراز علاقوں سے ضرورتوں اور وسائل کا بندوبست کیا جاتا ہے جوکہ ایک نہایت ہی تکلیف دہ عمل ہے۔

 

 

گلگلت بلتستان اور کشمیر بھی ان شہروں میں شامل ہے جو کہ پہاڑی سلسلہ جات ہے اور اموات کی صورت میں میتوں کو ایک شہر سے دوسرے شہر لے جایا جاتا ہے جس میں کافی وقت درکار ہوتا ہے اور اس عمل کے لئے ان کے پاس میت باکس کی شدید قلت ہوتی ہے۔

 

 

امام خمینی ٹرسٹ کے سربراہ علامہ سید افتخار حسین نقوی نے اس زمہ داری کو اپنے سر لیا اور اپنی طرف سے بھر پور کوشش کی کہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں اموات کی صورت میں انکو ضرورت کے تحت میت باکس مہیا کر دی جائے۔

 

 

امام خمینی ٹرسٹ کے سربراہ علامہ سید افتخار حسین نقوی کی طرف سے اب تک 700 میت باکس گلگت بلتستان اور کشمیر کو فراہم کئیے جا چکے ہیں۔ امام خمینی ٹرسٹ اس طرح کے لاکھوں خدمات سر انجام دے چکے ہیں جس سے غریبوں کی مدد ہو جاتی ہے۔

آپ اگر اس کارخیر میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں تو امام خمینی ٹرسٹ سے ضرور رابطہ کیجئیے۔ شکریہ