ماہ رمضان کے پہلے عشرے میں امام خمینی ٹرسٹ ماڑی انڈس میانوالی کی طرف سے 2400 خاندانوں میں راشن کی تقسیم

پہلے عشرے میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری پہلے عشرے میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری فائل فوٹو

ماہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں انجمن سماجی بہبود و امام خمینی ٹرسٹ ماڑی انڈس میانوالی کی طرف سے 2400 خاندانوں میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ آج مکمل ہو گیا۔

 

 

چئیرمین انجمن سماجی بہود و چئیر مین امام خمینی ٹرسٹ ماڑی انڈس میانوالی ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی نے لاک ڈاون کی وجہ سے متاثر ہونے والے مزدور و دیہاڑی دار اور ماہ رمضان المبارک میں سحر و افطار کے لیے راشن فراہم کرنے کی غرض سے مسلسل مخیر حضرات سے رابطے میں تھے ۔

 

 

دو ہفتے پہلے لاک ڈاون سے متاثرہ افراد کے لیے 800 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا جبکہ اب ماہ رمضان کے پہلے عشرے میں 2400 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا یوں ایک ماہ میں انجمن سماجی بہبود و امام خمینی ٹرسٹ ماڑی انڈس میانوالی کی طرف سے 3200 گھرانوں میں راشن کی تقسیم کی گی۔۔

 

 

انجمن سماجی بہبود و امام خمینی ٹرسٹ کے شعبہ ریلیف کے انچارج سید ابرار حسین نے کہا کہ گذشتہ دو ہفتے سے ہماری پوری ٹیم سر سجاد حسین مولانا موسی رضا اور ان کی نگرانی میں راشن کی پیکنگ اور گھر گھر پہنچانے میں مصروف عمل تھی۔ 2400 گھروں میں راشن کی ترسیل آج مکمل ہوئی اس موقع پر انہوں نے اپنے ساتھ کام کرنے والی ٹیم کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

 

 

اس موقع پرسید ابرار حسین و مولانا موسی رضا نے کہا کہ ہمارا ادارہ ہر سال ماہ رمضان میں راشن کی تقسیم کرتا ہے تا کہ میانوالی میں غریب طبقہ آسانی سے سحر و افطار کر سکے لیکن اس دفعہ لاک ڈاون کی وجہ سے مستحقین کی تعداد بہت زیادہ ہے اگر مخیر حضرات مزید تعاون کریں تو باقی رہ جانے والے مستحقین کیمدد بھی ہو سکے۔