المہدی ہسپتال میں ڈاکٹرز کا اضافہ۔۔ اب صبح کے وقت میل و لیڈی ڈاکٹر موجود ہونگے

المہدی ہسپتال میں  ڈاکٹرز کا اضافہ المہدی ہسپتال میں ڈاکٹرز کا اضافہ فائل فوٹو

المہدی ہسپتال کا قیام 12 جون 1997 کو عمل میں لایا گیا۔ ہسپتال کا بنیادی مقصد معاشرے کے غریب اور نادار مریضوں کا مفت یا کمترین خرچے پرعلاج معالجہ

کرنا ہے۔ اس ٹرسٹ کے تحت صحت عامہ کے ان گنت کام انجام دئیے جاتے ہیں۔

 

المہدی ہسپتال میں مندرجہ زیل شعبہ جات عوام کو بہتر صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کر رہے ہیں اور امام خمینی ٹرسٹ کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ سخت بیماری میں مبتلا مریضوں کو ان کے گھر سہولت فراہم کرئے۔

 

علامہ افتحار حسین نقوی نے اٹھا لیا بھیڑہ ۔ بن گئے غریبوں کی آواز۔ جو کام اقتدار اعلیٰ نہ پورا کر سکاوہ زمہ داریاں نبھانے اتر اٸے میدان میں۔ امام خمینی کے نام سے شروع کر دیا ٹرسٹ۔ جو دے گا فری تعلیم۔ کیوں کہ علم کا حصول ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے۔   

 

امام خمینی ٹرسٹ، ماڑی انڈس میانوالی ایک وسیع المقاصد ادارہ ہے جس کا ہدف پورے پاکستان کے محروم پسماندہ علاقوں میں انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔