چیرمین امام خمینی ٹرسٹ (رجسٹرڈ) علامہ افتخار حسین نقوی کی ڈی سی آفس آمد۔ ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد سے ملاقات کی۔

چیرمین امام خمینی ٹرسٹ (رجسٹرڈ) علامہ افتخار حسین نقوی کی ڈی سی آفس آمد۔ ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد سے ملاقات کی۔ فائل فوٹو
چیرمین امام خمینی ٹرسٹ (رجسٹرڈ) علامہ افتخار حسین نقوی کی ڈی سی آفس آمد۔ ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد سے ملاقات کی۔
 
اس موقع پر انہوں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میانوالی ہیلتھ کئیر اینیشیٹیو کے تحت خٹک بیلٹ ایریاز میں بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی و آگاہی کے للئے مقامی خواتین رضاکاران کی "مدد گار صحت" کے طور پر رجسٹریشن و ٹریننگ کے اقدام کو سراہا۔
 
انہوں نے امام خمینی ٹرسٹ کے تحت قائم جامعہ سیدہ خدیجۃ الکبریٰ میں زیر تعلیم 200 طالبات کی بھی "مدد گار صحت" رجسٹریشن و تربیت کی پیشکش کی ۔
 
انہوں نے کہا یہ طالبات پسماندہ علاقوں کے مکینوں کو طبی سہولیات کی دستیابی یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں ۔
 
انہوں نے ٹرسٹ کے المہدی ہسپتال میں تربیت کی فراہمی کے لئے بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
 
ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد نے علامہ افتخار حسین نقوی کی پیشکش اور جذبہ ء خدمت کو سراہا اور کہا کہ اس سے ضرور استفادہ کریں گے۔
 
May be an image of one or more people, people sitting and indoor
back to top