جامعہ امام خمینی ماڑی انڈس میانوالی میں علماء کانفرنس کا انعقاد سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخارحسین نقوی سمیت دیگر کی شرکت

فائل فوٹو فائل فوٹو

جامعہ امام خمینی ماڑی انڈس میانوالی میں علماء کانفرنس منعقد کی گئی.

 

علماء کانفرنس میں حجة السلام و المسلمین سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل چئیر مین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی، نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستا علامہ عارف واحدی،جنرل سیکر ٹری شیعہ علماء کونسل علامہ شبیر میثمی ،

ایڈووکیٹ سکندر عباس گیلانی، مولانا سید انتصار مہدی نقوی، مولانا عاشق حسین سمیت سینکڑوں علمائے کرام و وکلاء نے شرکت کی۔

 

 

علماء کانفرنس سے مولاناسید انتصار مہدی ، مولانا عاشق حسین، ایڈووکیٹ سکندر عباس گیلانی، علامہ شبیر میثمی، علامہ عارف واحدی اور علامہ سید افتخار حسین نقوی نے خطابات کیے۔

 

 

علماء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کہا کہ علماء کو اپنے اردگرد پیدا ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنی چاہیے،

 

 

پاکستان کے تمام علماء اگر صحیح معنوں میں اپنا کردار ادا کریں تو ملک امن و محبت کا گہوارہ بن جائے ان کا کہنا تھا کہ نو سال کی ان تھک کوششوں سے پاکستان میں شیعہ پرسنل لاء کے متعلق قانون سازی کی گئی جس سے فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے

والے مسلمانوں کو طلاق و میراث اور دیگر مسائل میں اپنے آئینی حقوق مل گئے.

 


کانفرنس میں شریک علماء کا کہنا تھا کہ برصغیر میں کسی بھی مسلک کے عالم دین نے اپنے فقہ کے مطابق پرسنل لاء کے حوالے سے قانون سازی کی کوشش نہیں کی 132سال بعد علامہ سید افتخار حسین نقوی نے شیعہ پرسنل لاء پر نو سالہ طویل جدوجہد

کر کے قانون میراث و طلاق پاس کرایا جس پر قوم انہیں مبارکباد پیش کرتی ہے.