اسلام آباد میں حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید افتخار حسین نقوی کی زیرصدارت قومی نصاب تعلیم کے حوالے سے شیعہ علمائے پاکستان کا اہم اجلاس

فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد میں قومی نصاب تعلیم کے حوالے سی علما و زعمائے شیعہ پاکستان کا ایک اہم اجلاس حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید افتخار حسین نقوی کی صدارت میں منعقد ہوا۔

جس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، علامہ

حسنین گردیزی، ڈاکٹر محمد ثقیلین, ڈاکٹر ابنِ حسن، ڈاکٹر ثاقب اکبر نقوی اور ڈاکٹر روشن علی نے شرکت کی۔

جبکہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر لاہور سے آن لائن اس اہم اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں یکساں قومی نصاب تعیلم کے حوالے سے اب تک طے پائے گئے تمام امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان امور پر تجاویز مرتب کی گئیں،

ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے نصابی کتب میں تحفظات و اعتراضات کے حوالے سے شرکائے اجلاس کو بتایا اور ان کی جانب سے بھیجی گئی تمام ترامیم سے آگاہ کیا۔

بعدازاں اجلاس کے شرکاء نے جامعتہ الکوثر میں مفسر قرآن بزرگ عالم دین حضرت شیخ محسن علی نجفی دامت برکاتہ سے ملاقات کی اور نصاب کے حوالے سے ان کی رہنمائی حاصل کی۔

اس موقع پر علامہ شیخ شفا نجفی اور علامہ شیخ انور علی نجفی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں علامہ شیخ شفا نجفی نے یکساں نصاب تعلیم پر مرکز میں ہونے والے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

 

جن کی روشنی حجت الاسلام علامہ شیخ محسن نجفی کی دی گئی راہنمائی میں یکساں نصاب کے حوالے کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔