چئیرمین امام خمینی ٹرسٹ اور سابق ممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی کی طرف سے اہم پیغام

فائل فوٹو فائل فوٹو علامہ افتخار حسین نقوی کا اہم پیغام

اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ:

شعبان المعظیم کا مہینہ ، برکتوں ، رحموتں کا مہینہ ہے آپ کو یہ مہینہ مبارک ہو ۔ یہ رسول اللہﷺ کا مہینہ ہے ماہ رجب اللہ کا مہینہ اپنی رحمتیں ، برکتیں دے کر رخصت ہوا شعبان کا مہینہ روزی کی فراوانی لے کر آگیا ہے اس مہینہ میں رمضان میں اللہ تعالی

کی رحمت واسع کے عظیم دسترخوان سے فیضظاب ہونے کی تیاری کی جاتی ہے ۔

خصوصی طورپر اس مہینہ میں اللہ تعالیٰ کے بندگان کے پریشن حال اور مشکلات سے گھرے لوگ جو کہ حاجت مند ، بے سہارا ،یتیم اور بیوگان ہیں ان سے رابطہ میں رہنا ، ان کے ساتھ ہمدردی اور مالی تعاون کرنا ، ان کی مشکلات حل کرنے میں اپنی

استطاعت کے مطابق حصہ لینا سب سے بڑی عبادت ہے۔

آپ کے علم میں ہے کہ میری زیرنگرانی بہت سے تعلیمی ، تربیتی ، رفاعی کام ہورہے ہیں میرے عنوا ن کی وجہ سے بہت سارے حاجب مند ، پریشان حال اپنی مشکلات حل کرانے کےلئے مسلسل میرے ساتھ رابطہ میں رہتے ہیں.

بڑی تعداد میں لوگ اپنی بیٹی کی شادی کے لئے ، مکان کی تعمیر، روزگار کی فراہمی ، پانی کی فراہمی ، مسجد کی تعمیر ، امام بارگاہ کی تعمیر، بچوں کے تعلیمی اخراجات سے متعلق اپنے مسائل لے کر آتے ہیں جبکہ میرے زیرنگرانی چلنے والے طلبا

وطالبات کے دینی مدارس میں 400طلبا وطالبات زیر تعلیم ہیں ان ے اخراجات ، مبلغین ، آئمہ جمعہ جماعت مدرسین کی تنخواہوں کے مسائل ان سب کے لئے مالی امداد کی ضرورت ہے.

آپ جیسے ہمدرد، مہربان اور خدمت خلق جذبہ رکھنے والے افراد کا تعاون ہمیں ہروقت درکار رہتا ہے آپ کی طرف سے جس حوالہ سے کوئی تعاون آئے گا تو اسی جگہ ہی اسے خرچ کیا جائے گا.

میں آپ سے توقع رکھتا ہوں کہ آپ ذکر شدہ مسائل کے حوالہ سے اپنی استطاعت کے مطابق خمس ، زکوۃ ،عطیات ، صدقات میں سے تعاون بھیجیں گے اور میری آواز کو دوسرے احباب بھی پہنچائیں گے.

اللہ تعالیٰ ہم سب کو ماہ شعبان کی برکات نصیب کرے اور حاجب مندوں کی ضروریات کو پورا کرنے کی توفیق دے. ہمارے دی ہمارے مولاصاحب الزمان عج کی آمد کے اسباب جلد پورے کردے تاکہ ہر طرف خوشحالی آئے بیماریوں ، پریشانیاں ختم ہوں ہر

طرف امن و سکون ہو ہم آپ کے لئے دعا گو ہیں آپ ہمیں دعاوں میں یادرکھیں یہ مہینہ دعاوں کی قبولیت کامہینہ ہے. جب کوئی دوسرے کے لئے دعا کرتا ہے تو اللہ تعالی فرشتے مقرر کردیتا ہے جو اس شخص کے لئے دعا مانگتے ہیں.

اللھم صلی علی محمد و آل محمد وعجل فرجھم

سید افتخار حسین نقوی چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ (رجسٹرڈ) میانوالی

سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان