انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں وطن کی فکر کر ناداں کے عنوان سے پیغام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

فائل فوٹو فائل فوٹو سیاستدانوں نے آئین کو مذاق بنا دیا ہے، علامہ سید افتخار حسین نقوی

پاک فوج کے بائیس سو افسر وطن میں تفرقہ و دہشت گردی ختم کرنے کیلئے خون دے گئےلیکن سیاستدانوں نے آئین کو مذاق بنا دیا ہےسجاد کاظمی رپورٹ کریں گے۔

اسلام آباد میں فکر کر ناداں کے عنوان سے منعقدہ پیغام پاکستان کانفرنس میں مقررین نے تفرقہ بازی سے اجتناب کے ساتھ متحد ہونے پر زور دیا،علامہ سید جواد نقوی نے کہا فکر و سوچ میں نیابت نہیں ہونی چاہیے،ہر مسئلے پر قومی ارادہ اہم ہے۔

سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی کا کہنا تھا پیغام پاکستان کے بیانیہ پر پندرہ ہزار علما کے دستخط ہیں جسے عالم اسلام نے بہترین کاوش کہا لیکن بدقسمتی سے سیاستدانوں نے اپنا کردار ادا نہ کیا۔

مقررین کا کہنا تھا سیاسی،مذہبی،لسانی تفرقے کا شکار قومیں مسلسل زبوں حالی کا شکار رہتے رہتے نام و نشاں کھو دیتی ہیں۔قرآن کریم میں رب اکبر نے واضح کہہ دیا کہ تفرقے میں نہ پڑنا۔

مقررین نے کہا فکر اور مقصد کو اجاگر کرکے یکجہا ہوکر مغربی طاقتوں کے انتشار کے خلاف جہاد کرنا وقت کی ضرورت ہے۔علما و مشائخ سمیت مختلف شعبائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد کانفرنس میں شریک ہوئی۔