بھکر:جامعہ حضرت ابوطالب علیہ السلام کلور کوٹ میں تقریب

علامہ صاحب دستاربندی کر رہے ہیں علامہ صاحب دستاربندی کر رہے ہیں فائل فوٹو

بھکر کی تحصیل کلور کوٹ میں منعقدہ سالانا تقریب میں چئیرمین آئی کے ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ قرآن کا پیغام وحدت اور یکجتہی ہے،،

وحدت اور یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ قرآن اللہ کا کلام اور انسانیت ساز کتاب ہے،،

امت محمدیہ مصطفیٰ ﷺ کے لئے یہ اعزاز ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنا کلام ہر مسلمان کے لئے عطا کیا ہے۔

اس موقع پر حافظ محمد اقبال نے اتحاد امت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآن ہمیں وحدت کا درس دیتا ہے۔

مسلمان امت واحدہ ہے۔ مسلمانوں کے درمیان انتشار کسی صورت میں اللہ تعالی کو قبول نہیں۔ اس موقع پر علمائے کرام، معززین علاقہ اور مخیرحضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔