علامہ سید افتخار حسین نقوی کا جعمہ کے خطبہ میں ایک اہم اعلان

علامہ سید افتخار حسین نقوی میانوالی کے نواحی میں نماز جمعہ میں  خطبہ علامہ سید افتخار حسین نقوی میانوالی کے نواحی میں نماز جمعہ میں خطبہ فائل فوٹو

علامہ سید افتخار حسین نقوی نے میانوالی کے نواحی علاقہ مکراوالہ میں نماز جمعہ میں  خطبہ کے دوران کہا کہ معاشرے کو سدھارنے کے لئے علم و آگاہی کی ضرورت ہے۔

 

تعلیمی آفتہ لوگ ہی معاشرے کی برائیوں کو دور کر کے ملک کو امن کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔ اچھی تربیت سی ہی ریاست مدینہ کا نظریہ پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔

 

 ہماری کوشش رہی کہ ہم ایک ایسی یونیورسٹ قائم کرے کو قومی سطع کی بنیاد پر ہو اور اس کے لئے 101 کنال زمین ہم نے خریدی ہے اور اس فاونڈیشن کے ناف کر دیا یہ ایک ایسا ادارہ بنے گا جس کے لئے افراد نکلے گے جو نورعلم کو عام کرے گے۔

 

 علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کہا کہ ہم شروع سے ہی چاہتے تھے کہ معاشرے میں علم اور آگاہی پھلائی جائے جس پر پہلے سے ہی ہمارے ادارے انڈس ماڈل سکول، الخدیجہ ڈگری کالج سمیت درجنوں تعلیمی ادارے کام کر رہے ہیں۔