گرلز یونیورسٹی میں علامہ سید افتخار حسین نقوی کا سیرت طیبہ پر خوبصورت تقریر

جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں پیغام پاکستان سمینار جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں پیغام پاکستان سمینار فائل فوٹو

فیصل آباد گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی میں دو روزہ ہم آہنگی برائے پرامن پاکستان سیمینار اختتام پزیر ہوا، سمینار سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے سیرت طیبہ پر عمل کر تے ہوئےجدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم و تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔

 

پی پی سی اور پی ایل ای ڈی کے اشتراک سے گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی فیصل آباد، میں ہم آہنگی برائے پر امن پاکستان کے نام سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

 

 

سیمینار میں چئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز، مذہب اسکالر ڈاکٹر بدر منیر اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ آغا افتخار نقوی نے خصوصی شرکت کی۔

 

سیمینار میں پر امن معاشرے کے قیام کے لیے سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم و تربیت پر زور دیا گیا۔

 

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی تربیت امہات المومنین کی سیرت پاک کی روشنی میں ہو تو پاکستان ایک پرامن اور مثالی ملک کی صورت میں ابھرے گا۔

 

طالبات کو اپنا کردار مثالی رکھنے کی جتنی ضرورت آج یے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی۔ جس معاشرے میں مائیں  ۔پاکیزہ کردار اور اچھی تربیت کی حامل ہوں وہ دنیا کے ہر میدان میں کامیاب و کامران ہوتا ہے۔

 

 

شرکاء نے کانفرنس کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ رواداری، محبت اور امن کے قیام کے لیے ایسی تقریبات بہت اہمیت کی حامل ییں۔

 

دو، روزہ سیمینار کے اختتام پر طالبات نے سیرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں اپنی زندگیوں کو بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔