عوام کورونا وائرس سے بچنے کے لیے حکومتی ہدایات پر عمل کریں،علامہ افتخار حسین نقوی

ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی کا نماز باجماعت کے حوالے سےسچ ٹی وی پر تجزیہ ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی کا نماز باجماعت کے حوالے سےسچ ٹی وی پر تجزیہ فائل فوٹو

اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کرونا وائرس کی وبا سے متعلق حکومت سے جاری ہونے والی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہےکہ حکومتی احکامات پر پابندی شرعی تعلیمات کے عین مطابق ہے۔

 

اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کہا ہے کہ کسی وباءعام کے موقع پر مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرنا توکل کے ہرگز خلاف نہیں ہے۔

 

محکمہ صحت کی طرف سے جاری کی ہوئی تدابیر پر پوری طرح عمل کرنا شرعا بھی ضروری ہے نیز توبہ استغفار اور اس دعا کا بھی اہتمام کیا جائے۔

 

علامی سید افتخار حسین نقوی نے مزید کہا کہ لوگ گھروں میں نماز ادا کرے اور اجتماعات سے گرہیز کریں۔