جامعہ امام خمینی ماڑی انڈس میانوالی میں دو روزہ سیمینار و ویبنار بعنوان امام جعفر صادق ع کی علمی خدمات منعقد ہوا۔

علامہ افتخار حسین نقوی کے زیر صدارت تقریب کا انعقاد علامہ افتخار حسین نقوی کے زیر صدارت تقریب کا انعقاد فائل فوٹو

دو روزہ سیمینار بعنوان امام جعفر صادق ع کی علمی خدمات بمقام جامعہ امام خمینی ماڑی انڈس میانوالی منعقد ہوا۔ جامعہ امام خمینی ماڑی انڈس میانوالی میں دو روزہ سیمینار و ویبنار بعنوان امام جعفر صادق ع کی علمی خدمات منعقد ہوا۔

  

 

پروگرام کی پہلی نشست میں جامعہ امام خمینی کے 1982تا 2021تک فارغ التحصیل ہونے والے علماء و طلباء جو ملک کے طول و عرض اور بیرون ملک اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں.

 

 اس نشست میں چیر مین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی نے جامعہ امام خمینی کے قیام اور 1982تا اب تک ادارہ کی خدمات و مشکلات بتاتے ہو کہا کہ اس ادارے کی برکت کی وجہ سے مزید بہت سے ادارے بن چکے ہیں .

 

 

تعلیم و تربیت ۔ صحت کی سہولیات اجتماعی شادیاں پینے کے پانی یتامی و بیوگان کیی سر پرستی سمیت دیگر کام ہو رہے ہیں .

 

پروگرام کے آخر میں جامعہ امام خمینی کے فارغ التحصیل ہونے والے سینکڑوں علماے کرام و طلاب نے عہد کیا کہ ہم اپنے استاد محترم علامہ سید افتخار حسین نقوی کی تعلیمات و تربیت کے مطابق اپنی زندگیاں تعلیم و تربیت اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کر دینگے۔۔

 

 

دوسری نشست میں علماے کرام نے امام جعفر صادق ع کی علمی خدمات کے حوالے سے مقالہ جات پیش کیے۔

 

 پرنسپل جامعہ امام خمینی سید انتصار مہدی نقوی نے پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کیے آخر میں چیر مین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی نے جامعہ امام خمینی کے فارغ التحصیل ہونے والے علماے کرام و طلاب اور دیگر معززین علاقہ کے بڑے اجتماع کے سامنے دس قرار دادیں پیش کیں جن میں کہا گیا

کہ تعلیم سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں عالم اسلام کو جدید علوم کی طرف توجہ کرنی چاہیے۔۔

 

 

وزیر اعظم پاکستان کی ماحولیات کو بہتر کرنے کی کوششوں کو دیکھتے ہوے سب کو شجر کاری مہم میں حصہ لینا چاہیے مظلوم کشمیریوں و فلسطینیوں کے ظلم

 

کے کی مذمت قیام امن کے لیے پاک فوج کے کردارکو سراہا۔

 

 

 

 امام جعفر صادق ع کی علمی خدمات کو اجاگر کرنا اور یکساں قومی نصاب میں پاکستان کے آین اور اسلامی اقدار کی حفاظت سمیت دیگر قرار دادیں شامل تھیں۔۔

 

پروگرام کے آخر میں جامعہ امام خمینی ماڑی انڈس میانوالی سے فارغ التحصیل ہونے والے وہ علماے کرام جو ملک کے طول و عرض اور بیرون ملک اپنی بھر پور خدمات سر انجام دے رہے ہیں ان کو شیلڈ بھی پیش کی گیں۔